اسلام آباد: (دنیا نیوز) اليکشن کميشن نے پختونخوا اسمبلی کے قبائلی اضلاع سے کامیاب 16 اميدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکيشن جاری کر دیئے۔
الیکشن کمیشن نے آزاد کامیاب ارکان کو کسی پارٹی میں شامل ہونے کے لئے 3 دن دیئے ہيں۔ نوٹیفکيشن کے مطابق آزاد حیثیت میں جیتنے والے ارکان 3 روز میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں، جس کے بعد آزاد کامياب اميدواروں کو اپنا بيان حلفی اور پارٹی لیٹر بھی جمع کرانا ہوگا۔
واضع رہے کہ اليکشن ميں پی ٹی آئی نے 5، جے یو آئی ف نے 3 ، اے این پی، جماعت اسلامی نے ایک ایک نشست حاصل کی جب کہ 6 آزاد اميدوار کامياب ہوئے۔