اسلام آباد: (دنیانیوز) عوام کے مسائل اجاگر کرنے والے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ دنیا ٹی وی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روٹی سستی کرنے کا فیصلہ کر لیا، خصوصی سبسڈی کی منظوری دے دی۔
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روٹی سستی کرنے کیلئے تندوروں کی گیس کے نرخ کو کم کر کے 30 جون کی سطح پر واپس لایا جائے، اس کیلئے حکومت تندوروں کیلئے گیس پر ایک ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کپاس کے مقامی کاشت کاروں کے تحفظ کے لئے درآمدی کپاس پر 10 فی صد ٹیکس عائد کرنے کی بھی منظوری دی۔