این آئی سی ایل کیس: سپریم کورٹ کا مرکزی ملزم کی گرفتاری کا حکم

Last Updated On 30 July,2019 12:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کیس میں مرکزی ملزم محسن حبیب وڑائچ کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ قائمقام چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ محسن حبیب کو گرفتار کر کے رپورٹ پیش کریں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا محسن حبیب بہت بڑے سکینڈل کا ملزم ہے، محسن حبیب کو اب تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا ؟ قائمقام چیف جسٹس عظمت سعید نے پوچھا محسن حبیب وڑائچ کہاں ہیں ؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا ملزم پاکستان میں ہے، محسن حبیب کسی بین الاقوامی ایئر پورٹ سے باہر نہیں گیا، بیرون ملک روانگی نہ ہونے پر اندازہ ہے کہ ملزم پاکستان میں ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ اندازوں پر بات نہ کریں ٹھوس کوشش کریں۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔