اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست نہیں، کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے، سیاسی قیادت یک زبان ہو کر بھارتی دہشتگردی بے نقاب کرے۔
ایل اوسی کی صورتحال پر سیاسی قیادت کو یک زبان ہو جانا چاہیے، یہ کہنا ہے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا جنہوں نے کنٹرول لائن کی تشویش ناک صورتحال پر تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں ایک ہو جانے کی اپیل کی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تمام سیاسی قیادت کو یک زبان ہو کر بھارتی دہشت گردی کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنا چاہیے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 4, 2019
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کو پوری دنیا میں بےنقاب کرنا چاہیئے، انھوں نے یاد دہانی کروائی کہ یہ وقت سیاست کا نہیں، کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی پشت پر کھڑے ہونے کا ہے۔
یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ملکی سلامتی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کا ہے۔سیاسی قیادت ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی معاملات پر اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 4, 2019