اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عرفان صدیقی صاحب نظام کے ان نقائص کا شکار ہوئے جن کی درستگی کیلئے عمران خان پرعزم ہیں۔
ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے عرفان صدیقی کی گرفتاری پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لیا۔ لیگی رہنماؤں نے سیاسی آکسیجن حاصل کرنے کیلئے صدیقی صاحب کے معاملے کو اچھالا۔
وزیراعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔حقائق کی روشنی میں فیصلہ ہوگا کہ قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب کون ہوا؟جس کسی نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی ہوگی اس کو اس کے کیے کی سزا ضرور ملے گی۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 29, 2019
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔ حقائق کی روشنی میں فیصلہ ہو گا کہ قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب کون ہوا؟ جس کسی نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی ہو گی اس کو کیے کی سزا ضرور ملے گی۔
عرفان صدیقی صاحب نظام کے ان نقائص کا شکار ہوئے جن کی درستگی کیلئے عمران خان پرعزم ہیں۔وزیراعظم نے اس عمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لیا۔لیگی رہنماوں نے سیاسی آکسیجن حاصل کرنے کیلئے صدیقی صاحب کے معاملے کو اچھالا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 29, 2019