مولانا صاحب کرسی کی بے تابی میں جمہوریت سے نہ کھیلیں، فردوس عاشق اعوان

Last Updated On 29 July,2019 12:52 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جمہوریت پر خود کش حملہ کرنے کی بجائے حجرے کا رخ کریں، کرسی کی بے تابی میں جمہوریت سے نہ کھیلیں۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا صاحب! جمہوریت پر خود کش حملہ کرنے کی بجائے حجرے کا رخ کریں، سڑکوں پر فساد اور انتشار پھیلانے کی بجائے تبلیغ برائے اصلاح کا فریضہ سرانجام دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018ء کے انتخابات میں اپنی شکست فاش اور سیاسی محرومی کا بدلہ جمہوری نظام سے نہ لیں، جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کی سازش کی بجائے ان اسباب پر غور کریں جن کی وجہ سے وہ الیکشن ہارے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان الیکشن کیلئے بے تاب اس لئے ہیں کیونکہ 88ء کے بعد پہلی مرتبہ ایوان سے باہر ہیں۔

 

Advertisement