اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سینیٹ کی جیت نے جمہوریت کو رربوٹ کی طرح چلانے والوں کی سیاست دفن کر دی، اپوزیشن پہلے اپنی صفوں میں جمہوریت کو فروغ دے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا سینیٹرز کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے، اپنی مرضی سے ووٹ دینا ہی اصل جمہوریت ہے، چھانگا مانگا گروپ والے آج کس منہ سے لبیک کہنے والوں کیخلاف بول رہے ہیں ؟ راجکماری جی آنکھیں کھولیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا یہ نیا پاکستان ہے، یہاں لوگ ضمیر کی آواز پر موروثی غلامانہ سیاست کو مسترد کر رہے ہیں، 2013 میں ظل سبحانی نے الیکشن نتائج سے پہلے ہی اعلان کر کے جو دھاندلی کی تھی وہ راجکماری کیوں بھول گئیں ؟ ذاتی اور سیاسی مفاد کیلئے آپ نے وفاق کی علامت ادارے کو بھی معاف نہیں کیا۔