تحریک آزادی کشمیر میں شدت کے قوی امکانات ہیں، وزیراعظم

Last Updated On 08 August,2019 08:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کا خیال ہے کہ بے پناہ عسکری قوت کے بل بوتے پر اہلِ کشمیر کی تحریک آزادی کا گلا گھونٹ لے گی؟

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پوری دنیا منتظر ہے کہ جب مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھایا جائے گا تو مظلوم کشمیریوں کیساتھ کیا ہوگا؟

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کا خیال ہے کہ بے پناہ عسکری قوت کے بل بوتے پر اہل کشمیر کی تحریک آزادی کا گلا گھونٹ لے گی؟ قومی امکانات ہیں کہ اس تحریک میں شدت آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یقینی نتیجہ یہ ہے کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں اہل کشمیر کی نسل کشی کا بدترین مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا۔

 

وزیراعظم عمران خان خان کا کہنا تھا کہ اہم سوال ہے کہ آیا ایک مرتبہ پھر ہمیں فاشزم، بی جے پی کی حکومت کی شکل میں، کی خوشامد دیکھنے کو ملے گی یا بین الاقوامی برادری اخلاقی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا راستہ روکے گی؟
 

Advertisement