پاکستان فوری طور پر شملہ معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کرے، سراج الحق

Last Updated On 08 August,2019 07:02 pm

مظفر آباد: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر کے مسئلے پر تمام دو طرفہ معاہدوں سے منحرف ہو چکا ہے، حکومت پاکستان فوری طور پر شملہ معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کرے۔

مظفر آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر سے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کی مخصوص حیثیت کو ختم کرکے خود اپنے آپ کو ایک غاصب کے طور پر پیش کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں لیکن سفارتی محازپر کارکردگی حوصلہ افزا نہیں ہے۔ بھارت کی طرف سے آئین میں تبدیلی کے اقدام کے بعد آزاد کشمیر کے وزیراعظم پوری ریاست کے وزیراعظم ہیں۔ بھارت نے کشمیر کی مخصوص حیثیت کو متاثر کرکے خود اپنے سیکولر ازم پر خود کش حملہ کیا ہے۔
 

Advertisement