بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک بدر کر دیا گیا

Last Updated On 09 August,2019 10:03 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک بدر کر دیا گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی روشنی میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے اجے بساریہ کی ملک بدری کے فیصلے سے آگاہ کیا کہ حکومت پاکستان نے آپ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

اجلاس کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان نامزد ہائی کمشنر معین الحق کو نئی دہلی نہیں بجھوائے گا۔ پاک، بھارت دو طرفہ تجارت بھی معطل کر دی گئی ہے

سفارتی ذرائع کے مطابق اجے بساریہ پاکستان میں ایک سال 7 ماہ 25 دن تعینات رہے۔