امریکا کی کشمیر کے معاملے پرنظر ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

Last Updated On 09 August,2019 11:33 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے پریس بریفنگ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان اور بھارت کو حوصلے سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی ترجمان مورگن اورٹیگس نے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی دلی نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کی تبدیلی سے آگاہ نہیں کیا تھا۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی معاملے پر نظر ہے، دونوں ممالک کو حوصلے سے کام لینا چاہیے۔
 

Advertisement