یو این سیکرٹری جنرل کا بیان پاکستان کے موقف کی ترجمانی ہے: فردوس عاشق

Last Updated On 10 August,2019 09:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یو این سیکرٹری جنرل کا بیان پاکستان کے موقف کی ترجمانی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے نے ٹوئٹس میں کہا ہے کہ یو این سیکرٹری جنرل کا دو ٹوک بیان کہ بھارت کشمیر کی حیثیت بدلنے سے باز رہے، پاکستان کے موقف کی ترجمانی ہے، مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت ہونا چاہیے، مودی کا اقدام جمہوریت اور بین الاقوامی قوانین پر کھلا حملہ ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کر کے ثابت کیا کہ وہ حق اور سچ کیساتھ ہے، دوستانہ تعلقات کا تقاضا تھا کہ پاکستان اپنے دوست چین کو مودی کے سیاہ اقدام پر اعتماد میں لے، مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں پاکستان کے موقف کی تائید پر سدا بہار دوست کے مشکور ہیں، چین کا دوٹوک موقف ثبوت ہے کہ دنیا خطے کو پر امن بنانے کیلئے وزیراعظم کی سوچ کیساتھ ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا منتظر ہے۔
 

Advertisement