لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کر دی۔
نیب نے 7 روز کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کی سخت انتطامات کئے گئے تھے۔ عدالت نے احتساب بیور کی استدعا منظور کرتے ہوئے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے 21 اگست کو حمزہ شہباز کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اللہ سے انصاف کی امید ہے، حکومت کی نااہلی سے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی، عوام حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں۔