اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ نیب سے جواب بھی طلب کر لیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست کی سماعت کی۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل شاہ خاور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کیس ابھی انکوائری کے مرحلے پر ہے، ابھی تک نوٹس بھی موصول نہیں ہوا۔
عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض قائم علی شاہ کی انتیس اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب بھی طلب کر لیا۔