لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ معیشت آئی سی یو پر آخری سانسیں لے رہی ہے، بے روزگاری عروج پر ہے اور حکومت اپوزیشن کی گرفتاریوں کے علاوہ اور کچھ نہیں کر رہی۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اس وقت ملکی معیشت کی حالت ایسی ہے جیسے کوئی مریض آئی سی یو میں آخری سانسیں لے رہا ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ قرضے نہ لینے والوں نے ایک سال میں ریکارڈ قرضے لیے۔ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا مگر مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے۔ ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے اور فیکٹریوں کو بند کیا جا رہا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کو کشمیر کی آزادی کیلئے ہر سطح پر بھرپور کردار ادا کر نا ہو گا کیونکہ کشمیریوں نے آزادی کے حصول کیلئے بے پناہ قیمتی جانوں کو نظرانہ پیش کیا ہے۔ اس وقت کشمیر میں نازک صورتحال کا سامنا ہے۔