لاہور: (دنیا نیوز) ملکی تاریخ کے پہلے اور منفرد 'دنیا ایجوکیشن فیسٹ' کا آغاز ہوگیا، دنیا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام 2 روزہ ایجوفیسٹ کا افتتاح صوبائی وزیر یاسر ہمایوں نے کیا، اس موقع پر سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری اور مختلف جامعات کے وائس چانسلرز بھی موجود تھے۔
دنیا ایجوکیشن فیسٹ میں انعامات کی بھی بھرمار ہوگی، قرعہ اندازی کے ذریعے موٹر سائیکل، لیپ ٹاپ، موبائل فون، مائیکروویو کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ماہرین تعلیم، ملکی و غیر ملکی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز ایجوکیشن فیسٹ میں شریک ہیں، فیکلٹی ممبرز، طلبہ کے علاوہ تمام شعبہ جات کی اعلیٰ شخصیات نے بھی خصوصی شرکت کی ہے۔
یونیورسٹی آف لاہور، آئی ٹی یونیورسٹی، جی سی یونیورسٹی، لیڈز یونیورسٹی، قرشی یونیورسٹی، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان، منہاج یونیورسٹی، آئی سی ایم اے کے تعاون سے دنیا ایجوکیشن فیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ سکین سکول آف اکاؤنٹی، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کا تعاون بھی حاصل ہے۔
کوتھم، ایمریٹس سکول، سٹڈی ایمز سمیت دیگر اداروں کے تعاون سے دنیا ایجوکیشن فیسٹ سجایا گیا۔ کوکنگ، بزنس پلان، گیمنگ، شارٹ فلم، تقریری مقابلے بھی دنیا ایجوکیشن فیسٹ کا حصہ ہیں۔