کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کچرا اٹھانے کیلئے نجی ٹھیکیداروں نے جگہ بنانی شروع کر دی، لیاقت آباد میں پمفلیٹ تقسیم کر کے گھر گھر سے کچرا اٹھانے اور گلیاں صاف کرنے کی آفر، 150 روپے فی گھر وصول کئے جائیں گے۔
ٹیکس دینے والے شہریوں نے حکومتی اخراجات بھی اپنے ذمہ لے لئے، ضلع وسطی لیاقت آباد کی مختلف یوسیز میں نجی ٹھیکیداروں کی جانب سے پمفلیٹ کی تقسیم، روز گھروں سے کچرا اٹھانے اور ہفتہ میں دو دن گلیوں کی جھاڑو لگانے کی آفر، فی گھر 150 روپے وصول کئے جائیں گے۔
انتظامیہ کے کمزور ہونے پردھندا تو شروع ہوا لیکن شہری پھر بھی خوش ہیں۔ انہوں نے کہا مجبورا کسی سے تو صفائی کرانی ہی پڑے گی۔