حیدر آباد، جامشورو میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

Last Updated On 12 August,2019 08:13 pm

حیدر آباد: (دنیا نیوز) سندھ کے بڑے اضلاع حیدر آباد، جامشورو کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

دنیا نیوز کے مطابق حیدر آباد، جامشورو کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جھٹکے حیدر آباد کی تحصیل تھانہ بولا خان احمد خان میں بھی محسوس کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق زلزلہ کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کے ورد کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئی۔
 

Advertisement