اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری دنیا میں بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کرتار پور راہداری منصوبے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے، منصوبے کی تکمیل سے سکھ یاتری مذہبی رسومات پوری آزادی اورسہولت سے ادا کر سکیں گے۔
کرتارپور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی دنیا میں ایک بہترین مثال ہے۔ انتہا پسندی اور عدم برداشت کے بڑھتے رجحانات اور واقعات میں کرتار پور دنیا کو انسانیت اور اختلاف رائے کے احترام اور برداشت کا پیغام دے رہا ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 25, 2019
ان کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور عدم برداشت کے بڑھتے رجحانات میں کرتار پور انسانیت اور برداشت کا پیٖغام دے رہا ہے۔