اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ عمران خان نے مقبوضہ وادی کی صورتحال سے اور بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلی فون پر ایک اور رابطہ جس میں مقبوضہ وادی کی تازہ صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
محمد بن سلمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، مسئلہ کشمیر کے ایشو پر وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد میں دوسری بار ٹیلیفونک بات چیت ہوئی ہے۔