پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی میں نئی تاریخ رقم ہو گئی۔ ضم قبائلی اضلاع کے 16 منتخب اور تین مخصوص نشستوں آنے والے اراکین نے حلف اٹھا لیا۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے اجلاس سے خطاب میں نومنتخب اراکین کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی اراکین کے بعد ہمارا گھر پورا ہوگیا۔ انہوں نے قبائلیوں کے ساتھ مل کر مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی قید سے آزاد کرنے کا اعلان بھی کیا۔
اجلاس میں خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے بلاول آفریدی نے کم عمر ترین رکن اسمبلی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ قبائلی اضلاع سے نومنتخب ارکین نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے قبائیلیوں کے محرومیوں کا خاتمہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں منشیات کی روک تھام اور بالخصوص آئس کی سمگلنگ کو جرم قرار دینے کے لئے قانون کی منظوری بھی دیدی گئی جس کے تحت منشیات سمگلنگ کرنے والوقں کے اثاثوں کا ضبط کرنے سمیت موت کی سزا دی جائے گی۔