اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے گورنرہاؤس نتھیاگلی عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں ان عمارتوں کی دیکھ بھال پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے تھے، اب یہ عمارتیں حکومت کو پیسہ کما کر دیں گی۔
پرفضا مقام، حسین نظارے، خوبصوتی میں بے مثال، عالیشان محل جیسی جگہ جو دیکھے وہ دیکھتا رہ جائے۔ نتھیا گلی میں 1923میں تعمیر ہونیوالا گورنر ہاؤس آٹھ کمروں پر مشتمل ہے اور یہ 76 کنال پر پھیلا ہوا ہے جو خیبر پختونخوا کا سب سے خوبصورت ریسٹ ہاؤس ہے۔
گورنر ہاؤس میں فرنیچر، دیکھنے کے قابل ڈیکوریشن، وسیع ڈائننگ ہال، ڈرائنگ روم اور خوبصورت پارک موجود ہے۔ اب عوام بھی تاریخی جگہ کی سیر کر سکیں گے۔
نوآبادیات کی یہ نشانیاں جن کی دیکھ بھال کیلئے ٹیکس کے پیسوں سے سالانہ کروڑوں کے اخراجات اٹھتے، اب حکومت کیلئے آمدن کا ذریعہ بنیں گے۔ pic.twitter.com/BYR2DqJdVv
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 25, 2019
وزیراعظم نے گورنرہاؤس نتھیاگلی کو عوام کیلئے کھولنے کااعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا، ان عمارتوں کی دیکھ بھال پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے تھے اب یہ عمارتیں حکومت کوپیسہ کما کر دیں گی۔
وزیراعظم نے دیگرسرکاری ریسٹ ہاؤسزبھی عوام کیلئے کھولنے کااعلان کیا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے ریسٹ ہاؤسسز سے حاصل ہونیوالی آمدنی ان کی تیزئین و آرائش پر خرچ ہو گی۔