مانسہرہ: (ویب ڈیسک) مانسہرہ میں خواجہ سرا کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفیش شروع کر دی، خواجہ سرا برادری نے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج کا اعلان کر دیا۔
فرحان عرف ہنی نامی خواجہ سرا مانسہرہ کے علاقے ناڑی محلہ میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس کے مطابق ہنی کے جسم میں 5 گولیاں پیوست ہوئیں، ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ نا معلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ ہنی کے قتل پر خواجہ سرا برادری نے احتجاج کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک قاتل گرفتار نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔