مانسہرہ: (دنیا نیوز) جائیداد کے تنازعے پر مانسہرہ میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے والد، بھائی، بہن اور بھابی کو قتل کر دیا، ملزم اور اس کی بیوی خونی واردات کے بعد فرار ہو گئے۔
مانسہرہ کے نواحی علاقے شیخ الگھڑی میں ماجد نامی شخص نے مکان تنازے پر اپنے گھر والوں پر گولی چلا دی۔ ملزم کے بھائی کے مطابق ماجد کو اس کی بیوی نے پستول لا کر دیا جس کے بعد اس نے پہلے والد، پھر بھائی بہن اور بھابی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔