اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکل سوار کی جلد بازی کے باعث ایک لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی۔
دنیا نیوز کے مطابق شہر اقتدار میں جلد بازی کے باعث ایک لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی، جلد بازی میں غلط سائیڈ پر جانے والے موٹر سائیکل سوار اور گاڑی میں تصادم ہو گیا جس کے بعد موٹر سائیکل سوار لڑکا، لڑکی زیرو پوائنٹ فلائی اوور سے نیچے جا گرے۔
فلائی اوور سے گرنے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار لڑکی موقع پر ہی چل بسی جبکہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق لڑکی کی لاش کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی لڑکے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔