لاہور: (دنیا نیوز) لاہور اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا، راول ڈیم میں پانی کی سطح 3 انچ اونچی ہونے سے ڈیم بھر گیا۔
آج لاہور کے افق پر کالی گھٹائیں چھائیں تو کچھ دیر بعد بوندا باندی شروع ہو گئی، ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، ایجرٹن روڈ اور ڈیوس روڈ پر بارش ہوئی، دھرم پورہ، میاں میر کالونی میں بھی بادل برسے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت کے پہاڑوں پر تیز بارش کے سبب راول ڈیم کی سطح 3 انچ بلند ہونے سے ڈیم بھر گیا، انتظامیہ نے پانی کی سطح کم کرنے کےلیے سپل ویز کھول دیئے۔