فیصل آباد: گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، بچہ جاں بحق، والد شدید زخمی

Last Updated On 30 August,2019 11:27 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں اناڑی ڈرائیور نے گاڑی موٹرسائیکل پر چڑھا دی، حادثہ میں 6 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ والد شدید زخمی ہو گیا، اہل علاقہ نے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کر دیا۔

فیصل آباد گلستان کالونی میں اناڑی ڈرائیور نے گاڑی شہریوں پر چڑھا دی، حادثہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔ گاڑی کی زد میں آکر والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار 6 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ والد معجزانہ طور پر بچ گیا۔

6 سالہ احسن تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، فیصل آباد میں ٹریفک پولیس کی نااہلی کے وجہ سے اناڑی ڈرائیورز انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے ہوئے ہیں۔ اہل علاقہ نے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیا۔