پشاور: (دنیا نیوز) پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جس سے گزشتہ چند روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
پشاور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا جس سے گزشتہ چند روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ ہفتے کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، پی ڈٰی ایم اے نے بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کیا تھا۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں 11.5، مالم جبہ 2، تخت بھائی میں ایک کلومیٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے، مالاکنڈ اور دیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے بھی خدشات ہیں۔