لاہور: (روزنامہ دنیا) جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائشگاہ سے سکیورٹی ختم کر دی گئی جبکہ اس کے گرد سے پولیس کیبن و دیگر سامان بھی واپس لے لیا گیا۔
کیبن سابق دور حکومت میں جاتی امرا میں موجود پولیس اہلکاروں کیلئے رکھے گئے تھے۔ جاتی امرا میں موجود پولیس کیبن پنجاب پولیس کی ملکیت ہیں۔
سکیورٹی بنکرز و چیک پوسٹوں کو پہلے ہی ہٹایا جا چکا ہے ، تاہم پولیس سکیورٹی کے استعمال کے کیبن کی واپسی اب کی گئی ہے۔