لاہور میں موسلادھار بارش،نشیبی علاقے زیر آب،کئی علاقے بجلی سے محروم

Last Updated On 01 September,2019 08:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ بارش نے جہاں موسم خوشگوار کیا تو وہیں انتظامیہ کی نااہلی نے شہریوں کی مشکلات می‍ں اضافہ کر دیا۔

بارش کے باعث کشمیر روڈ، بیڈن روڈ، ڈیوس روڈ، اسلام پورہ، براندرتھ روڈ، شادمان اور کوپر روڈ سمیت لاہور کے کئی علاقے ندی نالے کا منظر پیش کرنے لگے۔

شدید بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام بھی شدید متاثر ہوا اور 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔

لاہور میں بارش کا تیز سپیل 01:52 سے 03:20 تک جاری رہا۔ سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں 78 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاقہ ایئرپورٹ پر 14 جبکہ جیل روڈ پر 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گلبرگ میں 12، لکشمی 41، مغلپورہ میں 52، نشتر ٹاﺅن میں 6، پانی والا تالاب میں 36، گلشن راوی میں 52 اقبال ٹاؤن میں 6، سمن آباد 6، جوہر ٹاﺅن میں 3. 5 اپرمال میں 33 اور چوک ناخدا میں 36 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
 

Advertisement