گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں بارش کی پیشگوئی

Last Updated On 23 August,2019 05:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں موسم گرم ہے۔ محکمہ موسمیات نے گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان اور کوہاٹ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

مالاکنڈ، ہزارہ اور کشمیر میں بھی موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
 

Advertisement