اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے 6 ستمبر کو یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم مظفر آباد جائیں گے اور کشمیری شہدا کی یاد میں تقریب سے خطاب کریں گے۔
یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومتوں میں یوم دفاع کی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ پاکستان بھر کے عوام یوم دفاع پر شہدا کے خاندانوں کے پاس پہنچیں۔
وزیراعظم عمران خان یوم دفاع کشمیری شہدا کے ساتھ منانے کے لیے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد بھی جائیں گے جہاں وہ شہدا کی یاد میں تقریب سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ اس بار یوم دفاع کا سلوگن ”آئیں چلیں شہید کے گھر“ اور ”کشمیر بنے گا پاکستان“ رکھا گیا ہے۔