اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے محکمہ کسٹمز کیخلاف بڑی انکوائری کافیصلہ کر لیا ہے، تین سال کے دوران پکڑی جانے والی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، منشیات و دیگر اشیاء کا ریکارڈ 7 روز میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے محکمہ کسٹمز کے کوئٹہ اور کراچی کے دفاتر سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسٹم حکام کراچی اور کوئٹہ سے 3 سال کا ریکارڈ فراہم کریں۔ ایف آئی اے کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ کسٹمز نے سامان کب پکڑا، کتنا پکڑا جواب دیں جبکہ ضبط شدہ سامان کہاں گیا، ایف آئی اے نے دستاویزی ثبوت مانگ لیے ہیں۔
نان کسٹم پیڈ گاڑیاں محکمہ کسٹمز سے ٹمپرڈ اور قیمتی گاڑیوں نیلامی کے دستاویزی ثبوت مانگ لیے ہیں۔ محکمہ کسٹمز سے پکڑی گئی شراب، ہیروئن، چرس اور حشیش کی تفصیلات بھی طلب کئے گئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق محکمہ کسٹمز ضائع کئے گئے سامان کے ثبوت بھی فراہم کرے۔