قومی دولت لوٹنے والوں کو جیلوں میں مراعات انصاف کے اصولوں کے منافی ہے، وزیراعظم

Last Updated On 13 September,2019 10:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی دولت لوٹنے اور وائٹ کالر جرائم میں ملوث بااثر افراد کو جیلوں میں مراعات اور غریب کے ساتھ امتیازی سلوک عدل وانصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔

وزیراعظم عمران خان قانونی اصلاحات سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیر قانون نے وائٹ کالر جرائم میں ملوث افراد کو جیلوں میں مراعات دینے کی روش کے خاتمے سے متعلق قانون سازی پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے کہا کوئی بھی معاشرہ عدل وانصاف کے بغیر نہیں چل سکتا۔ انصاف کی فراہمی میں تاخیر بھی انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں اب بھی خواتین کو ان کے قانونی حق سے محروم رکھا جاتا ہے۔
 

Advertisement