کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی رہنما سسی پلیجو نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سوچ اور پالیسی انتشار پھیلانے کا سبب بن رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم نے عدلیہ، وکلا اور الیکشن کمیشن کے حوالے سے غیر جمہوری فیصلے کروا کر پاکستان اور عدالتی نظام پر سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔
سسی پلیجو نے کہا کہ فروغ نسیم مشرف کو نظریے کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے پی ٹی آئی حکومت میں بیٹھ کر ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاہم جس نے بھی سندھ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا، اسے سندھ کی عوام منہ توڑ جواب دے گی۔ کراچی کمیٹی اور آرٹیکل (4)149 کا خیال سندھ کی صوبائی خود مختاری پر مداخلت کے مترادف ہے۔