پشاور: (دنیا نیوز) پشاور موٹروے ٹول پلازہ سے مظفر آباد تک لانگ مارچ کیا جائے گا، ہزاروں کی تعداد میں قبائلی اس مارچ میں شریک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خیبر پختونخوا کے قبائلیوں نے ماضی کی یاد تازہ کر دی، کشمیر کے نعرے پشاور موٹر وے کی فضاؤں میں گونج اٹھے۔
خیبر پختونخوا میں ضم تمام قبائلی اضلاع کےعمائدین ہندوستان کی جانب سے کشمیریوں پر جاری مظالم بند کرنے کے خلاف مظفر آباد تک لانگ مارچ کے لیے نکلے ہیں۔ قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ حکومت اجازت دے تو نا صرف کشمیر بلکہ ہندوستان پر قومی پرچم لہرا دیں گے۔
لانگ مارچ کے شرکا نے اقوام متحدہ سے قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا جبکہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم بھی دہرایا۔