لاہور: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کو فاشزم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری طاقت کا ایک اور مظاہرہ ہے۔ نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کرکے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔
Again in another power trip, NAB with their power beyond means have arrested PPP Khurshid Shah in asset beyond means, without any probe or investigation. Every time PTI announce their Sindh Gov takeover an elected member from PPP Sindh is arrested. #FreshFaceOfFacsim
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) September 18, 2019
ان ک کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہر وقت سندھ حکومت گرانے کی باتیں کرتی رہتی ہے۔ خورشید شاہ کی گرفتاری فاشزم کا ایک نیا چہرہ ہے۔