پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججز کیلئے دوران سروس ٹریننگ حاصل کرنا لازمی قرار

Last Updated On 23 September,2019 05:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججز کے لیے دوران سروس ٹریننگ حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ دوران سروس ٹریننگ حاصل نہ کرنے والے ججز کو ترقیاں نہیں ملیں گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان نے ماتحت عدالت کے 75 ججز کی ٹریننگ کی منظوری دیدی۔

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ٹریننگ میں حصہ لینے والوں میں 25 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 50 سول ججز شامل ہیں۔ 75 ججز کا ٹریننگ سیشن 30 ستمبر سے شروع ہوگا۔ 6 روزہ ٹریننگ سیشن کی افتتاحی تقریب سے چیف جسٹس سردار شمیم خان خطاب کریں گے۔