اسلام آباد: (دنیا نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ کی بدانتظامی، مختلف صارفین سے 154 ارب روپے کے واجبات وصول نہ کیے جاسکے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے 2017 اور 18 میں صارفین سے 154 ارب سے زائد کے واجبات وصولی کرنے تھے ان میں سب سے زیادہ پاور سیکٹر صارفین ہیں جو 147 ارب روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں۔ دنیا نیوز کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق کچھ صارفین سے سالوں پرانے بل بھی نہیں لیے جاسکے۔
گھریلو، کمرشل اور جنرل انڈسٹری صارفین 6 ارب 78 جبکہ سی این جی اسٹیشنوں نے سوئی سدرن کو 17 کروڑروپے سے زائد کے بل ادا کرنے ہیں، واجبات گیس سیکیورٹی ڈیپازٹ سے تجاوز کرنے کے باوجود کمپنی نے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا۔