اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں پاکستان اور مسلم امہ کی صحیح ترجمانی کی ہے، انکی یہ تاریخی تقریر آنے والے وقتوں تک یاد رکھی جائے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خطاب پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر کے دوران ہال میں موجود بہت سے مسلمان رہنماؤں کے آنسو جاری ہوگئے۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ عمران خان نے اقوام عالم کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم امہ کا درد بیان کیا، یہ تقریر ایک بین الاقوامی رہنما کی تقریر ہے اور اسے آنے والے وقتوں تک یاد رکھا جائے گا۔