سربراہ پاک فضائیہ کی وزیر خارجہ سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Last Updated On 01 October,2019 06:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم و حوصلے کی تعریف کی اور کہا کہ دشمن کسی بھول میں مت رہے، پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے اور پاکستان کی فضائی حدود کے دفاع کیلئے پاک فضائیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔