اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، وزیر خارجہ نے پاک فضائیہ کی مہارت اور صلاحیتوں کو سراہا۔
وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم و حوصلے قابل تحسین ہے، دشمن کسی بھول میں مت رہے، پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ائرچیف مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، پاک فضائیہ پاکستان کی فضائی حدود کے دفاع کیلئے پرعزم ہے۔