اسلام آباد: (دنیا نیوز) مراد سعید نے کہا ہے کہ فضل الرحمان نے لسی پینے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، اپوزیشن کرپشن کیسز بند کرنے کیلئے این آر او چاہتی ہے۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا احسن اقبال کے بھائی کو شہباز شریف نے ٹھیکے دیئے، اس کا کوئی جواب نہیں، آج پاکستان کو عزت مل رہی ہے، عالم اسلام کو سچا اور بہادر لیڈر مل گیا، جو اقوام متحدہ میں کشمیریوں کیلئے آخری دم تک لڑنے کا کہتا ہے، ہمیں عمران خان کی طاقت بن کر انہیں سپورٹ کرنا ہے۔
مراد سعید کا کہنا تھا آج ملکی معیشت استحکام کی طرف جا رہی ہے، پاکستان سے کرپشن کا بازار ختم ہو رہا ہے، اداروں میں بہتری آ رہی ہے۔