غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس: 3 رکنی کمیشن کا خصوصی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ

Last Updated On 01 October,2019 06:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی کو تحریک انصاف کے 23 اکاؤنٹس کی تفصیلات مل گئیں۔

تحریک انصاف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سکروٹنی کمیٹی سے متعلق غلط خبریں چلوانے کا مقصد پی ٹی آئی کو بدنام کرنا تھا، ہماری چاروں درخواستوں میں یہی مطالبہ ہے کہ کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے سے روکی جائے اور غلط معلومات پر کارروائی کی جائے، ہم نے درخواست گزار کی بدنیتی کی بات کی ہے، کمیٹی پر الزام نہیں لگا رہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ساڑھے 5 سال میں آپ کے ساتھ ہوا ہی کیا ہے جو بدنیتی کا الزام لگا رہے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل احمد حسن ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سٹیٹ بینک نے کمیٹی کو تحریک انصاف کے 23 اکاؤنٹس کے بارے میں بتایا ہے، کمیٹی کی ہر میٹنگ میں تحریک انصاف کی نمائندگی موجود تھی، تحریک انصاف کے اپنے لوگوں نے معلومات لیک کیں اور اب انفارمشن لیکج کا بہانہ بنا کر بھاگ رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مزید سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔