شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں تاخیر، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس

Last Updated On 01 October,2019 02:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے وزارتوں اور صوبوں کو درخواستیں 4 ہفتوں میں نمٹانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لائسنس، این او سی، ڈومیسائل کے حصول میں رکاوٹیں دور کی جائیں، ادارے شہریوں کی درخواستوں پر عملدرآمد فوری یقینی بنائیں۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ سرکاری ادارے 4 ہفتوں بعد مکمل رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو بھجوائیں، ادارے اپنی ویب سائٹ یا نوٹس بورڈ پر چار روز میں سروس ڈیلیوری سے متعلق ٹائم لائن چسپاں کریں، ٹائم لائن دینے کا مقصد یہ ہے کہ شہریوں کو معلوم ہو کہ ان کی درخواست پر کتنا کام ہوچکا ہے، ادارے رپورٹ میں بتائیں کہ سروس ڈیلیوری سے متعلق شہریوں کی کتنی درخواستوں پر کام ہوا۔
 

Advertisement