اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طیب اردوان، مہاتیر محمد سے ملاقات میں انگریزی چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا انگریزی چینل مسلمانوں کی نمائندگی کرے گا، انگریزی چینل کا مقصد اسلامو فوبیا کے خلاف لڑنا بھی ہے۔
Our meeting in which we decided to set up a BBC type English language TV Channel that, apart from highlighting Muslim issues, will also fight Islamophobia. pic.twitter.com/GA6o15oJFH
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 30, 2019
یاد رہے یو این جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر پاکستان، ملائشیا اور ترکی نے مشترکہ انگریزی چینل کھولنے کا فیصلہ کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا مشترکہ چینل پر مسلمانوں کی تاریخ پر پروگرام اور فلمیں پیش کی جائیں گی، چینل کا مقصد عالمی میڈیا میں مسلمانوں کی نمائندگی کو یقینی بنانا ہے، مشترکہ چینل ہمارے مذہب کی صحیح ترجمانی کرے گا۔