اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خارجہ کی ویب سائٹ نجی پی آر کمپنی کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کلاسیفائیڈ وزارت کی حساس معلومات داؤ پر لگ گئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایک اعلیٰ شخصیت کی فیملی فرینڈ کی کمپنی وزارت خارجہ ویب سائٹ کی ری برانڈنگ کرے گی، ری برانڈنگ پر کام چند روز میں مکل کر لیا جائے گا۔ وزارت کا انفارمیشن اور ای میل سسسٹم اس ویب سائٹ سے منسلک ہے۔
نجی کمپنی کو کنٹریکٹ ملنے کے بعد حساس معلومات داؤ پر لگ گئیں ہیں، وزارت کا اپنا آئی ٹی شعبہ ہونے کے باوجود کنٹریکٹ نجی کمپنی کا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کئی مرتبہ سوال پوچھنے کے باوجود دفتر خارجہ دنیا نیوز کے سوال پر سرکاری مؤقف نہ دے سکا۔