اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکا سے مذاکرات، طالبان وفد اتوار تک پاکستان میں ہی موجود رہے گا، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد بھی پاکستان میں موجود ہیں۔
گزشتہ روز طالبان وفد کی امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد سے ملاقات ہوئی، امریکا طالبان کے مابین ستمبر کے پہلے ہفتہ میں مذاکرات میں تعطل آیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان قیادت کی امریکہ میں زلمے خلیل زاد سے ملاقات ہوئی تھی، طالبان وفد پاکستان میں اہم شخصیات سے مزید ملاقاتیں کرے گا۔
وزارت خارجہ ذرائع کے مطابق پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے مثبت کوششیں کر رہا ہے، پاکستان مذاکرات کے زریعے مسئلہ کا حل چاہتا ہے۔