واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ہاؤس کمیٹی برائے امور خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں نافذ کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امریکی ہاؤس کمیٹی برائے خارجہ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بلیک آؤٹ نے کشمیریوں کی زندگی پر تباہ کن اثرات مرتب کئے ہیں۔
India’s communication blackout in Kashmir is having a devastating impact on the lives and welfare of everyday Kashmiris. It’s time for India to lift these restrictions and afford Kashmiris the same rights and privileges as any other Indian citizen.https://t.co/qG8QwaopLo
— House Foreign Affairs Committee (@HouseForeign) October 7, 2019
امریکی ہاؤس کمیٹی برائے خارجہ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بھارت جموں کشمیر سے پابندیاں ہٹا لے، کشمیریوں کو دیگر عوام جیسے حقوق حاصل ہونے چاہییں۔