اسلام آباد: (دنیا نیوز) ن لیگ نے تحریک انصاف کے خلاف پارٹی فنڈنگ کا نیا کیس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ن لیگ نے 2013 سے 2018 تک کے اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔
اکاؤنٹس کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔ محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ اکبر ایس بابر کے کیس میں فریق نہیں بنیں گے، تحریک انصاف کے خلاف الگ کیس دائر کریں گے، تحریک انصاف کے خلاف پہلا کیس 2013 تک کے اکاؤنٹس کا ہے۔ ن لیگ 2013 سے 2018 تک کے اکاؤنٹس کی چھان بین کا مطالبہ کرے گی۔